پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، منافعے میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کر دی گئی ہے، جس پر فیصلہ جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلر کے منافع سے متعلق فیصلہ کرے گی، منافع میں اضافے سے پیٹرول اور ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کاامکان ہے، او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع 1 روپے 10پیسے سے 1 روپے 28 پیسے تک فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ، اس وقت ایک لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع7 روپے 87 پیسے ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل پر بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہے، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز کا کمیشن 8روپے 64پیسے ہے، ڈیزل پر بھی ڈیلرز کمیشن 8روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے، شہری فی لیٹر پیٹرول پر او ایم سیز اور ڈیلرز کامنافع 16روپے 51 پیسے ادا کررہے ہیں ، شہری ڈیزل پر بھی 16روپے 51پیسے او ایم سی اور ڈیلرز کا منافع ادا کر رہے ہیں، ای سی سی سے منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد اطلاق ہوگا۔





















