سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاعات پر کیئے گئے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگر د سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے جن کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیاہے ، ہلاک دہشتگرد دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملو ث تھے ۔ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسزکی دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
ٹانک اورلکی مروت میں خفیہ اطلاعات پرآپریشنزکیےگئے،ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کےساتھ شدید جھڑپ میں 7 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، اسی نوعیت کی دوسری کارروائی لکی مروت میں کی گئی جہاں دو خوارج کومنطقی انجام تک پہنچا دیاگیا،ہلاک دہشت گرد بھارتی حمایت یافتہ تھے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق مارے جانے والے خوارج سیکیورٹی فورسز،قانون نافذکرنے والے اداروں اوربےگناہ شہریوں کےخلاف متعددکارروائیوں میں ملوث رہے،دہشتگردوں کےخلاف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،سیکیورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔



















