چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا اور کہا کہ اٹھارہ سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد ہورہا ہے، سندھ کیلئے میزبانی باعث فخر ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملک خصوصاً سندھ کے نوجوانوں کو مثبت ماحول مل رہا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، امید کے یہی نوجوان کل عالمی سطح پر تمغے جیت کر لائیں گے۔ یہاں بیٹھےتمام ایتھلیٹس35ویں قومی گیمزکوانجوائے کریں، پورےملک سےآئےمہمانوں کوکراچی میں خوش آمدیدکہتےہیں۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے نیشنل گیمزکی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35ویں نیشنل گیمز کا کراچی میں شاندار آغاز خوش آئندہے، ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں،10ہزار سے زائد ایتھلیٹس قومی گیمز میں شریک ہیں، کراچی کے 24 مقامات پر 31 اسپورٹس ایونٹس ہوں گے، 18سال بعد کراچی میں قومی کھیلوں کا میلہ سجا ہے، 1948ءمیں قائداعظم نے کراچی میں پہلے نیشنل گیمز کا افتتاح کیا تھا۔ 2025ءمیں 35 ویں نیشنل گیمز کی میزبانی فخر کا موقع ہے۔






















