پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک میں غیر قانونی لورا وین نیٹ ورک اور وائرلیس ٹیکنالوجی کے آلات کے استعمال اور درآمد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ۔ عوام کو غیر منظور شدہ لوراوین آلات کے استعمال سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
پی ٹی اے نے غیر منظور شدہ ڈیوائسز کو قومی آئی او ٹی نیٹ ورک کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ لائسنس کے بغیر لورا وین ٹیکنالوجی چلانا، آلات درآمد کرنا یا فروخت کرنا جرم ہے۔ لورا وین وائرلیس ٹیکنالوجی کی چھوٹی ڈیوائسز میلوں دورتک ڈیٹا بھیج سکتی ہیں ۔ یہ ڈیوائسز اسمارٹ فارمنگ ، انڈسٹریل سینسرز،اسمارٹ میٹرنگ اور گاڑیوں کی ٹریکنگ میں استعمال ہوتی ہیں ۔
پی ٹی اے کےمطابق غیرقانونی آلات کو ضبط،دفاتر کو سیل اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے ، پی ٹی اے حکام کے مطابق غیر قانونی لوراوین ڈیوائسز قومی انٹرنیٹ آف تھنگز نیٹ ورک کیلئے خطرہ ہیں ، غیر منظور شدہ آلات ریڈیو اسپیکٹرم میں خلل کا باعث بن سکتے ہیں اور آئی او ٹی منصوبوں کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، عوام کو ہدایت کی گئی ہے پی ٹی اے کی لوراوین آلات صرف پی ٹی اے کے لائسنس یافتہ اداروں سے خریدیں، اور کسی بھی غیر قانونی درآمد یا فروخت کی اطلاع فورا پی ٹی اے کو دیں،



















