وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پنجاب میں نوازشریف کی بنیادمریم نوازکی شکل میں تیزی سےترقی کر رہی ہے،کوئی چاہےبھی تومریم نوازکی خدمات کو چھپا نہیں سکتا، آئندہ انتخابات میں پورے ملک میں مسلم لیگ ن کانعرہ بلندہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےگوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتےہوئےکہا وزیر اعلیٰ پنجاب کےتحفے سےگوجرانوالہ کی تقدیر بدلےگی،ماس ٹرانزٹ منصوبہ اطراف کے علاقوں کیلئے سہولیات کا حامل ہوگا،طلبا اسکول،مریض اسپتالوں،مزدورکارخانوں میں وقت پرپہنچ سکیں گے۔
وزیراعظم نےکہاضمنی الیکشن کانتیجہ دن رات محنت،کاوشوں کانتیجہ ہےمسلم لیگ ن کی اگلی حکومت آئےگی توملک کانقشہ بدلے گا اورانقلاب آئےگا،پوری ٹیم ملکر کام کرےگی تو 3 سال بعد الیکشن میں نتائج خوش کن ہونگے۔
وزیراعظم نےمزید کہا نوازشریف کی قیادت میں پہلی بارپنجاب میں تعمیراتی سیاست کاآغازہوا،نواز شریف کاسب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو ایٹمی قوت بناناہے،اگرپاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو مئی کی جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔



















