قومی ڈیوٹی کی وجہ سے قومی کرکٹرز مکمل بی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے،بی پی ایل کے دوران پاکستان کی سری لنکا اور آسٹریلیا سے سیریز ہوگی۔
ذرائع کےمطابق ٹی ٹوینٹی اسکواڈکےممکنہ کھلاڑیوں کی بی پی ایل میں شمولیت پرسوالیہ نشان ہے، پاکستانی کرکٹرز کی مکمل بی پی ایل میں شرکت ممکن نہیں۔
قومی ڈیوٹی کی وجہ سے قومی کرکٹرزمکمل بی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے،قومی کرکٹرز کےمکمل بی پی ایل کھیلنےکا امکان نہیں،بی پی ایل کےلیےچنےجانے والےکھلاڑیوں میں زیادہ ترقومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ممکنہ طورپرٹی ٹونٹی اسکواڈ کےمستقل حصہ ہونےوالےکھلاڑیوں کو این او سی نہ دیےجانےکا بھی آپشن ہے،کھلاڑیوں کےاین او سی کا معاملہ کیس ٹوکیس دیکھاجائےگا،پی سی بی نےتاحال بی پی ایل کےلیےاین او سی دینے سےانکار نہیں کیا۔
بنگلہ دیش پریمئیر لیگ 26 دسمبرسے 23 جنوری تک شیڈولڈ ہے،اس دوران پاکستان نےسری لنکا کے دورہ کرنا ہے،جبکہ آسٹریلیا کےخلاف ہوم سیریزجنوری کےآخرمیں شیڈولڈ ہے،پاکستان کےکرکٹرزکی پوزیشن کا بی پی ایل کی ٹیموں کوعلم ہے،وہ متبادل کھلاڑی دیکھ سکتی ہیں۔
صائم ایوب،خواجہ نافع ،صفیان مقیم ،صاحبزادہ فرحان محمد نواز بی پی ایل میں منتخب ہو ئے،جہانداد خان،احسان اللہ،حیدرعلی،عثمان خان ابرار احمد اورمحمد عامر بھی شامل ہیں،صائم ایوب،صاحبزادہ فرحان محمد نواز ،عثمان خان اور ابرار احمد اسکواڈ کا مستقل حصہ ہیں۔





















