کمانڈر رائل سعودی فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس دوران دیرینہ اور برادرانہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔
کمانڈر رائل سعودی فورسز نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود کی فیلڈ مارشل سید عاصم میر سے ملاقات بھی ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور پاک سعودی عرب دفاعی تعاون بڑھانےکے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردارکی تعریف بھی ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور کمانڈر رائل سعودی فورسز نے دیرینہ اور برادرانہ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کےعزم کا اظہار کیا۔
کمانڈررائل سعودی فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔



















