انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی تازہ جاری کردہ پلیئرز رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹر صائم ایوب ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے،صائم ایوب 294 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔
صائم ایوب سکندر رضا سے پہلی پوزیشن چھین لی،آل راؤنڈر ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد نواز چوتھے نمبر پر آگئے،محمد نواز ساتویں نمبر سے چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔





















