انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دے دیا، ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کےجج طاہر عباس سپرا نےکیس کی سماعت کی،زین قریشی علی بخاری،شیر افضل مروت اورشعیب شاہین کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی۔
عدالت نے عدم پیشی پر عمر ایوب اورزرتاج گل کو اشتہاری قرار دے دیا،عدالت نےدونوں ملزمان کی جائیداد ضبط کرنےکا بھی حکم جاری کردیا،کیس کی مزید سماعت بیس دسمبر کو ہوگی۔






















