بھارتی فاسٹ بولر ہرشیت رانا پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوگیا۔
آئی سی سی کےمطابق ہرشیت رانا پرپہلےون ڈے میں لیول ون کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوگیا،بیٹرکو جانےوالا اشارہ قابلِ اعتراض قرار،آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی قراردیاگیا،ہرشیت رانا نے غلطی مان کرمیچ ریفری کی تجویز کردہ سزا قبول کرلی۔
آئی سی سی کےمطابق ہرشیت رانا کےڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ ہوا،واقعہ جنوبی افریقا کی اننگز کے 22ویں اوور میں پیش آیا۔
آئی سی سی کےمطابق بیویس کو آؤٹ کرنے کےبعد ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ رانا کےخلاف کارروائی کا سبب بنا،آفیشلز نےباضابطہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی،چارڈی میرٹ پوائنٹس مکمل ہونے پر کھلاڑی کومعطلی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،دو سسپنشن پوائنٹس پر کھلاڑی ایک ٹیسٹ یا دو ون ڈے/دو ٹی ٹوئنٹی میچوں سے باہر ہو جاتا ہے۔





















