نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےاپنےخطاب میں کہا پاکستان تنازعات کےحل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کرتا ہے،پاکستان اقوام متحدہ کے نظریے کے مطابق امن و استحکام کے فروغ کا حامی ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےسیمینار سےخطاب میں کہا جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی اورغذائی قلت کےچیلنجزسنگین ہوتےجارہےہیں،درجہ حرارت میں اضافے اورسیلابوں کےمعیشت پرتباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں،جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کا منظرنامہ بھی بہت پیچیدہ ہے،دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔
نائب وزیراعظم نےکہاجنوبی ایشیا غذائی عدم تحفظ، سلامتی، غربت سمیت متعددچیلنجز سے دوچار ہے،توانائی کی کمی کےباعث یہ خطہ تیل وگیس پربھاری انحصارکررہا ہے، جنوبی ایشیا 25 ہزار سے زائد گلیشئرزکاگھر ہے،شدید موسمیاتی تبدیلیاں مقامی افراد کی خوراک اور ماحول کو متاثر کر رہی ہیں۔
انہوں نےمزیدکہا جنوبی ایشا کےممالک کو اپنے مسائل کے حل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، مشترکاخوشحالی کیلئےعلاقائی روابط اہم ہیں،ہم نے بلاک پالیٹکس کی مخالفت کی ہے،پاکستان یواین چارٹرکا چیمپئن ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے نظریے کے مطابق امن و استحکام کے فروغ کا حامی ہے۔



















