پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد اورسیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا امکان ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے بڑوں کی لندن میں ہونے والی بڑی بیٹھک کی اندرونی کہانی کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اور پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد اورسیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا امکان ہے ۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مختلف جماعتوں سے مقامی سطح پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد کا فیصلہ کیا گیا ، مسلم لیگ ن آئندہ اجلاس میں انتخابی مہم اور پارٹی بیانیے کی منظوری دے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف اور شہباز شریف کے سابق ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کو بھرپوراجاگر کرنے ،مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کیخلاف ہونے والی انتقامی کارروائیوں کوبھی عوام کےسامنےرکھنے اورلیگی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنانے والی سابقہ اعلیٰ شخصیات کے نام لےکرعوام کو آگاہ کرنےکی بھی تجاویز دیں۔