ملتان میں کسٹم حکام نے نجی کمپنی کی سیکیورٹی کیش وین میں سگریٹ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، ایک کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ ضبط کرلی گئیں۔
کسٹم حکام نے کارروائی میں سیکیورٹی یونیفارم میں ملبوس دواسمگلرزکو بھی گرفتارکرلیا ۔ دونوں اسمگلرز نے خود کو نجی سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ظاہر کیا ۔کسٹم حکام کا کہنا تھا گرفتار اسمگلرز سے نجی سیکیورٹی کمپنی کے نام پر جعلی دستاویزات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گرفتار اسمگلرز کیخلاف مزید قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی۔



















