موٹروے ایم ون کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے،ٹریفک کو متبادل راستے جی ٹی روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وےپولیس کےمطابق چارسدہ اور رشکئی انٹرچینج پر گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے،جبکہ پشاور ٹول پلازہ سےبھی ٹریفک کوموٹروےمیں داخل نہیں ہونےدیاجارہا،ترجمان کےمطابق پشاور سے رشکئی تک حدِ نگاہ انتہائی کم ہے، جس کے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
حکام کےمطابق ٹریفک کومتبادل راستےجی ٹی روڈ کی طرف موڑدیاگیا ہے،موٹروے پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہےکہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور روانگی سے قبل ٹریفک اپڈیٹس لازمی چیک کریں۔






















