عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج بھی سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 2700 روپے بڑھکر 24 قیراط فی تولہ سونے کےدام 446862 روپے پرپہنچ گئے ہیں،اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 2315 روپے کے اضافے سے3 لاکھ 83 ہزار 112روپےہوگئی۔
جبکہ 54روپے بڑھکر فی تولہ چاندی کی قیمت 5963روپےہوگئی ہے، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں27 ڈالر بڑھکر فی اونس سونا 4245 ڈالرز پرپہنچ گیاہے۔





















