پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کےمطابق حکومت نے ٹیکسز عائد کرکےعوام کامزید ریلیف سےمحروم کیا،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4روپے 21پیسےکی کمی بنتی تھی،پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 16پیسےایکسچینج ریٹ ایڈجسٹ کر دیا گیا۔
دستاویز کےمطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں فریٹ مارجن بھی 5 پیسے بڑھا دیا گیا،پیٹرول پر کاربن لیوی 2.50 روپےاورپیٹرولیم لیوی 79روپے 62پیسے برقرار ہے،پیٹرول پر ڈیلر مارجن اور ڈسٹری بیوشن مارجن بھی برقرار رکھا گیا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 10پیسےکی کمی بنتی تھی،ہائی اسیپڈ ڈیزل پر ایک روپے 82 پیسے فریٹ مارجن بڑھایا گیا،فریٹ مارجن 4روپے 31پیسے سے بڑھا کر 6روپے 13پیسے کردیا گیا،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ شامل ہے، ہائی اسیپڈ ڈیزل پر 75روپے 41 پیسے پیٹرولیم لیوی برقرار رکھی گئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل پرکاربن لیوی بھی ڈھائی روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن اور ڈسٹری بیوشن مارجن برقرار رکھاگیا۔





















