امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہمارے ملک میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جنہیں یہاں نہیں ہونا چاہیے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہاریورس مائیگریشن کامطلب ہےکہ اُن لوگوں کوباہرنکالو جو ہمارے ملک میں موجود ہیں،انہیں یہاں سے نکال دو،میں انہیں نکالنا چاہتا ہوں،اورجوبائیڈن کے ذریعےملک میں آئے اس کی ہمیں بہت بڑی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا صومالیہ جیسےممالک میں کوئی حکومت اورکوئی فوج نہیں ہے،وہ بس ایک دوسرےکومارنے میں لگے رہتے ہیں،پھروہ ہمارےملک میں آ کرہمیں بتاتےہیں کہ ہمیں اپنا ملک کیسے چلانا چاہیے۔






















