سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 133 ملین سے زائد کے ایروناٹیکل اورنان ایروناٹیکل واجبات کی عدم وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آڈیٹرجنرل آف پاکستان کےآڈٹ برائے 2024،25 میں مذکورہ مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان کا بھی ذکر ہے،سی اے اےفنانشل اسٹیٹمنٹ 2023،24 میں مذکورہ واجبات کی مجموعی رقم 133.260ملین تھی۔
رپورٹ کےمطابق سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کےلئےخاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا،مشتبہ ایروناٹیکل چارجزواجبات مجموعی گراس ٹریڈ ڈیبٹ کے 92 فیصدسے زائد کےمساوی ہیں،مشتبہ نان ایروناٹیکل چارجز واجبات مجموعی گراس ایروناٹیکل ڈیبٹ کے 83 فیصد سے زائد کےمساوی ہیں۔
ریکوری سیل کی جانب سے مذکورہ مشتبہ واجبات کےاضافے پرمبنی رجحان سے ڈی جی،اے ڈی جی کو آگاہ نہیں کیاگیا،آڈٹ کی جانب سےدسمبر 2024 میں مذکورہ بےضابطگی بارے آگاہ کیا گیا،واجبات میں اضافے سےمتعلق اتھارٹی کا جواب اطمینان بخش نہیں تھا۔
ترجمان کےمطابق معاملےکادوبارہ جائزہ لےکرمشتبہ واجبات میں اضافےکی کمی کےلئےاقدامات کئے جائیں، کئی ریکوریز کی جا چکی ہیں،باقی کیسز میں وصولی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔





















