صوابی کے باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق پیدا ہونے والے بچوں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
ترجمان اسپتال نے بتایا کہ ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں اور ڈاکٹرز کی نگہداشت میں ہیں۔ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے پیدائش کے بعد 21 روز تک اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، جہاں انہیں خصوصی طبی دیکھ بھال فراہم کی گئی۔





















