پاکستان مسلم ق کے سیکرٹری جنرل چودھری شافع حسین نےکہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کچھ حلقوں میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔
گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شافع حسین نے کہا کہ شہبازشریف گھر آئے تھے تو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کی تھی ، ممکن ہے کچھ حلقوں میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو ۔
انہوں نے کہا مسلم لیگ ن سے گجرات کے حوالے سے بھی بات ہو گی لیکن ہم ہر طرح سے الیکشن کے لیے تیار ہیں۔
چودھری شافع حسین کا کہنا تھا تھا کہ اگراگلے مہینے الیکشن ہوں تو پھر بھی ہم تیار ہیں، لیکن کچھ حلقوں میں حلقہ بندیاں اور مردم شماری بھی ہونیوالی ہے۔