امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستیں غیرمعینہ مدت کے لیے روک دیں۔
امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے بتایا افغان شہریوں کے لیے امیگریشن کی درخواستوں کی سیکیورٹی اور جانچ پروٹوکول کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق افغان شہری کی جانب سے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے دواہلکاروں کو گولی مارنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری طور پر روک دی ہیں۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو شدید زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے وائٹ ہاؤس عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ رونالڈ ریگن ایئرپورٹ پر آپریشن کچھ دیر معطل رہی۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت افغان شہری رحمان اللہ کے نام سے ہوئی۔






















