حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی 29شب لاکھوں افراد نے تراویح اور ختم قرآن کی خصوصی دعا میں شرکت کی،اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین صبح سے ہی پہنچنا شروع ہو گئے تھے، مسجد الحرام میں نماز کی امامت ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن السدیس جبکہ مسجد نبوی میں صلاح البدیر نے کی۔
مسجد الحرام کے اندرونی و بیرونی صحن، چھتیں اور نئی توسیعی مقامات کے علاوہ مسجد الحرام کی اطراف کی سڑکیں بھی نمازیوں سے بھری ہوئی تھیں۔





















