خارجہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار علاقائی صورتحال پر منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے،ریاض اجلاس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے دی۔
علاقائی ممالک کےوزرائےخارجہ کااجلاس ریاض میں ہوگا،اسحاق ڈارتمام ممالک کی علاقائی سالمیت، خود مختاری کی حمایت کا اظہار کریں گے،اسحاق ڈار برادر ممالک پرہونےوالےتمام حملےفوری روکنے کا مطالبہ کریں گے۔






















