زمبابوے کے سکندر رضا نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا۔
معاذ خان بھی زمبابوے ٹی ٹوینٹی کپتان سکندر رضا کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے،سکندر رضا اور معاذ خان زمبابوے سے سفر کر کے اسلام آباد پہنچے،دونوں کرکٹرز کی آمد 16 مارچ کو متوقع تھی مگر فلائٹس آپریشن میں خلل کے باعث تاخیر ہوئی۔
معاذ خان زمبابوے کے ڈومیسٹک سیزن میں مصروف تھے،لاہورقلندرزکا کنڈیشننگ کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے،ٹیم پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
آنر لاہور قلندرز ثمین رانا کا کہنا ہے کہ سکندر رضا لاہور قلندرز کا ستون ہیں،مشکل حالات میں ہرارے سے سفر کر کے آنے پر میں سکندر رضا کا مشکور ہوں،وہ ہماری ٹیم کا اہم کردارہیں جو قلندرز فیملی کو جوڑے رکھتے ہیں۔





















