متحدہ عرب امارات نے کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کرنے پر پابندی عائد کردی۔
حکام کےمطابق عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا ہو گی، میدانوں میں عید کی نماز کی اجازت نہیں ہو گی،شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عید کی نماز صرف مساجد میں ہوگی۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ تمام مساجد میں اس حوالے سے کیے گئے تمام انتظامات مکمل ہیں،شہریوں سے اپیل ہے کہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کریں۔





















