وزیراعظم شہباز شریف نے گھروں کی تعمیر کیلئے قرض کی سہولت عام آدمی تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے امور پر اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ شرکاء سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے رہائش کی فراہمی اور سستے گھروں کےمنصوبے حکومت کی ترجیح ہے۔
اجلاس کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اسٹریٹجک روڈ میپ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تعمیراتی شعبے کےٹیکس اسٹرکچرمیں اصلاحات کی جارہی ہیں۔ ٹیکس اسٹینڈرائزیشن کے معاملے پر ایف بی آر اور صوبوں میں مشاورت جاری ہے۔ ہاؤس مورٹگیج کے حوالے سے اصلاحات کا مسودے بھی زیرغورہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کم آمدن والوں کے لئے گھروں کی تعمیر پر لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے جبکہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی بھی قائم کی جائے گی۔





















