ادویہ سازی کی صنعت کی مؤثر نگرانی کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔ مسابقتی کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ دواؤں کی قیمتوں، دستیابی اور مارکیٹنگ کی کڑی نگرانی کیلئے مشترکہ فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔
یادداشت کے تحت دونوں ادارے فارماسیوٹیکل مارکیٹ کی مؤثر نگرانی کے لیے معلومات اور ڈیٹا شیئرنگ کریں گے۔معاہدے میں پالیسی ریسرچ، استعداد کار بڑھانے اور مارکیٹ کے رویوں کی مشترکہ نگرانی شامل ہے۔
دواؤں کی قیمتوں اور دستیابی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے مربوط فریم ورک تشکیل دیا جائے گا جبکہ فارما پراڈکٹس کے گمراہ کن اشتہارات اور آن لائن مارکیٹنگ کے خلاف مشترکہ ایکشن بھی لیا جائے گا۔ ممبر سی سی پی سلمان امین نے کہا کہ آن لائن گمراہ کن مارکیٹنگ روکنے کیلئے اداروں کا تعاون ناگزیر ہے۔
چیف ایگزیکٹو ڈریپ ڈاکٹر عبیداللہ کے مطابق دونوں ادارے ضروری ادویات کی مسلسل دستیابی یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔





















