قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی شادی کی تاریخ اور ان کی ہونے والی دلہن کی ممکنہ تصاویر کا سوشل میڈیا پر چرچا جاری ہے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی کی شادی کی تقریبات 23 نومبر سے شروع ہونے جارہی ہیں ،جو کہ 26 نومبر تک لاہور میں جاری رہیں گی، بتایا جارہاہے کہ نکاح ممکنہ طور پر 25 تاریخ کو ہو گا تاہم اس حوالے سے کھلاڑی کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے ۔
So wait is over 🔥
— Dua Khadija 🇵🇰🤝🇵🇸 (@dua_khadija2) November 21, 2023
Imam ul Haq wife to be 🎉
❤️❤️❤️ pic.twitter.com/UygAzO3KtK
سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی عروسی جوڑے میں بنوائی گئی خوبصورت تصاویر بھی وائرل ہو رہیں جسے امام الحق کی ہونے والی دلہن قرار دیا جارہاہے ۔
خوبصورت خاتون کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اس وقت صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ،تاہم ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ کیا یہ واقعی ہی امام الحق کی ہونے والی اہلیہ ہیں ۔ بہر حال ٹویٹر پیج ' گرین شرٹس ' نے دعویٰ کیا ہے کہ امام الحق کی اہلیہ کا تعلق ناروے سے ہے ۔
Imam-ul-Haq to marry Norway-based Anmol Mehmood on November 25! ✨❤️
— Green Shirts 🏏🇵🇰 (@greenshirts17) November 21, 2023
📸: pictroizzah | #GreenShirts pic.twitter.com/fYzkJuT9js
ایک صارف کا دعویٰ ہے کہ امام الحق کی ہونے والی اہلیہ کا نام بالکل ان کی شخصیت کے مطابق 'انمول' ہے ۔خیر صارفین امام الحق کو شادی کی پیشگی مبارکباد بھی دے رہے ہیں ۔
Anmol- Pakistani cricketer Imam-ul-haq's Wife. So pretty 😍😍#ImamKiAnmol pic.twitter.com/fLRY7ODetM
— k. (@syedaakanwal_) November 21, 2023