بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق متنازع بیان پر سندھ میں بسنے والی ہندو برادری کیجانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے
تفصیلات کے مطابق تاجر برادری نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دے دیا ، ہندو شہری کا کہناتھا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے، ہم یہاں محفوظ ہیں، بھارت کا بیان سازگار ماحول کو خراب کرنےکی کوشش ہے، سندھ کی اقلیتوں نےعالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ ہندو نوجوان کا کہناتھا کہ ایسے بیانات سےنفرت پھیلتی ہے، امن نہیں۔
دوسری جانب دادو میں بھارت کے وزیر دفاع کے بیان کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مودی اور راج ناتھ سنگھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، ریلی یامین بھنڈ کی قیادت میں موندر ناکہ سے نکالی گئی، پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
مظاہرین کا کہناتھا کہ سندھ پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا، سندھ پاکستان ہے، پاکستان سندھ ہے۔



















