پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز (STIs) کی بھرتی کے لیے پورٹل میں تکنیکی مسائل سامنے آنے کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق امیدوار اب 26 نومبر تک اپنی درخواستیں جمع کراسکیں گے جبکہ یکم دسمبر کو میرٹ لسٹ آویزاں کی جائے گی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ حتمی امیدواروں کو 6 دسمبر کو بھرتی کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 12 نومبر سے 21 دسمبر تک 15 ہزار امیدواروں کی بھرتی کے لیے درخواستیں کھولی گئی تھیں تاہم پورٹل میں بار بار آنے والی تکنیکی خرابیوں کے باعث محکمہ نے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا۔



















