دبئی میں مزدوروں اور ضرورتمندوں کے لیے مفت تازہ کھانے فراہم کرنے والی مشینیں نصب کردی گئیں۔
محکمہ اوقات کی جانب سے مفت تازہ کھانے فراہم کرنے والی مشینیوں کے منصوبےکو پورے شہر میں پھیلا دیاگیا،جگہ جگہ نئی مشینیں نصب ہوگئیں جہاں صارفین روزانہ ایک بار تازہ اورگرما گرم کھانا حاصل کر سکیں گے۔
کھانے کی منصفانہ تقسیم کیلئے اسمارٹ شناختی نظام بھی متعارف کرایا گیا۔ یہ منصوبہ پہلی بار 2022 میں تجرباتی طور پر شروع کیا گیا تھا۔





















