پاکستان کی جانب سے غزہ میں حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے،کہا ایسی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شرم الشیخ امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق پاکستان غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے،حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی فلسطینی شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حکومت پاکستان نےایک بار پھر یہ مطالبہ بھی کیا ہےکہ عالمی برادری اسرائیلی استثنیٰ اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو ختم کرانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے اپنےاصولی مؤقف پر قائم ہے,ایسی ریاست جو کہ جون انیس سو سڑسٹھ سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔






















