اسرائیل کی غزہ میں سیزفائر کےبعد بھی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں،غزہ سٹی،رفح،دیرالبلاح اور نصیرات پرحملوں میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے
سیزفائر کےبعدسےاب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 340 ہوگئی،جن میں 67 بچے بھی شامل ہیں،حماس نےکہا اسرائیل یلو لائن کی خلاف ورزی کررہاہے،اورمسلسل پیش قدمی جاری رکھےہوئے ہے،جوصدرٹرمپ کے امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے،ثالثوں سےاپیل کرتے ہیں وہ فوری طور پر مداخلت کریں۔
دوسری جانب یواے ای صدر سے کینیڈین وزیراعظم کی جوہانسبرگ میں ملاقات ہوئی ہے،جس میں غزہ کی صورتحال اور دوریاستی حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔






















