نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ بیلجئیم مکمل کرنے کے بعد برسلز سے وطن واپس روانہ ہوگئے، وطن واپسی کے سفر کے دوران انہوں نے مدینہ منورہ میں قیام کیا ۔یورپی یونین کے چوتھے انڈوپیسفک وزارتی فورم کے دوران انہوں نے اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کے چوتھے انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سائیڈ لائن ملاقاتیں جاری رہیں۔ اسحاق ڈار نے جاپان کی نائب وزیر خارجہ ایری آرفیا سے ملاقات کی جس میں پاک–جاپان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے پاکستان اور جاپان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دورہ مکمل کرنے کے بعد اسحاق ڈار برسلز سے وطن واپس روانہ ہوئے اور واپسی پر مدینہ منورہ میں قیام کیا اور مسجد نبوی میں نماز بھی ادا کی۔






















