پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ، حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمروں کی تنصیب کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس ، پولیس ریسپانس یونٹ ، ڈولفن فورس کے اہلکار ضمنی انتخابات کے دوران دن بھر پٹرولنگ کریں گے ، چار سو آٹھ پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس جبکہ ایک ہزار 32 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جن پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کی جاچکی ہے ، سیف سٹی ہیڈ کوارٹر میں انتخابی عمل کی براہ راست مانیٹرنگ ہوگی ، پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے ، حکام کے مطابق دفعہ ایک سو چوالیس اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔




















