سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 129 رنز کا ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں صاحبزادہ فرحان 80 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ صائم ایوب نے 20 ، بابراعظم نے 16 رنز بنائے ۔
اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کیخلاف تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 128رنز بنائے جس میں جانیتھ لیانگے نے 41رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کوشل پریرا 25 ، کامل مشرا 22 اور نسانکا 17 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ، سلمان مرزا، فہیم اشرف اور محمد ابرار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہناتھا کہ کوشش ہو گی حریف ٹیم کو کم اسکور تک محدود رکھیں ، ٹاس جیتنے کی صورت میں بیٹنگ ہی کرتے ، پہلے میچ میں جیت کے بعد مورال بلند ہے۔
قومی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابراعظم، سلمان آغا، عثمان خان، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم، سلمان مرزا، ابرار احمد شامل ہیں ۔






















