سینئر اینکر اور صحافی کرن ناز نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کا غرور ہے جو زمین بوس ہواہے، اس سے پتا لگتاہے کہ اگر آپ کسی ایئر شو میں بھی پرفارم نہیں کر پا رہے تو جب آپ جنگ کیلئے آتے ہیں تو کیا صورتحال ہوتی ہے ، جو کچھ پاکستان نے مئی میں بھارت کے ساتھ کیاہے ، اس پر بھارت میں پہلے ہی سبکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کرن ناز کا کہناتھا کہ بھارت کو مئی میں جس ذلت کا سامنا کرنا پڑا وہ سب سے پہلے فضا میں ہی کرنا پڑا تھا،گزشتہ دو سالوں میں فضائی تاریخ میں جوہیلی کاپٹرز اور جنگی طیارے گرے ہیں وہ سب سے زیادہ بھارت کے ہیں، اس سےبھارت کی صلاحیت کا اندازہ ہوتاہے ۔
ان کا کہناتھا کہ یہ بھارت کا طیارہ نہیں بلکہ غرور گرا ہے ، بھارت آپریشن سندور2 شروع کرنے کی باتیں کر رہاہے تو سوال نریندر مودی سے ہے کہ اگر آپ اس طرح کی تیاری اور اس طرح کی ایئر فورس کے ساتھ پاکستان کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو پھرآپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، آپ آئیں گے اپنی مرضی سے لیکن پھر جائیں گے ہماری مرضی سے۔






















