وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی ترقی ، روزگار کے مواقع ، آمدن میں اضافے اور صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔
وزیراعظم کی زیرصدارت آسان کاروبار اور صنعتی ترقی سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا،جس میں سرمایہ کاری میں اضافے اور کاروباری سہولت کاری سےمتعلق نجی شعبےکی سفارشات اجلاس میں پیش کی گئی ۔ شہبازشریف نے سفارشات پر عملدرآمد کیلئے قومی پالیسی فریم ورک پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیرِ اعظم نے نجی شعبے کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ملکی معاشی ترقی ، روزگار کے مواقع ، آمدن میں اضافے اور صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ۔ کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ نجی شعبےکی تجاویز صنعتی ترقی کیلئےکلیدی حیثیت رکھتی ہیں ۔اللہ کے فضل و کرم سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے مگر قومی ترقی کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے ۔ شہبازشریف نے ہدایت کی کہ نجی شعبے کی سفارشات کا بغور جائزہ لیا جائے اور ان کو دیگر شعبوں کی تجاویز کے ساتھ ملا کر قومی پالیسی فریم ورک میں شامل کیا جائے ۔ حتمی سفارشات پر عملدرآمد کے لئے تفصیلی پلان تیار کیا جائے ۔






















