عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج استحکام رہا ، قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ، 26 ہزار 562 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ ، 65 ہزار708 روپے پر برقرارہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 42 ڈالر کی سطح پر برقرار رہی۔
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قممت 107 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 222 روپے پر آ گئی ہے۔



















