وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دیدی گئی ۔ پلان پر عملدرآمد فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ شہبازشریف نے کہا کہ آئندہ مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے ۔ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں ۔
شہبازشریف کا کہنا تھا ہر تیسرے سال ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر جی ڈی پی کا خاطرخواہ حصہ خرچ کرنا پڑتا ہے ۔ قیمتی محدود وسائل ترقی کی بجائے ماحولیاتی تبدیلی سے بچاؤ کیلئےاستعمال ہوتے ہیں ۔ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں کردار نہ ہونے کے برابر اس کے باوجود مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے ۔ ماحولیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے قلیل مدتی منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پانی کے بہتر انتظام کے حوالے سے نیشنل واٹر کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی بھی تیاری کریں ۔ اجلاس کو آئندہ برس مون سون کے حوالے سے اشاریوں کے عالمی تخمینوں اور وزارت موسمیاتی تبدیلی نے قلیل ، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔






















