کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں مویشیوں کی فراہمی کےذریعے معاشی بااختیاری کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیاہے ، چترال اپر و لوئر اور دیر اپر و لوئر کے ایک ہزار مستحق گھرانوں کو روزگار معاونت پیکیج فراہم کیا گیا ، ان میں سے ہر خاندان کو دو بکریاں ، چار بیگ سائیلج اور لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تربیت دی گئی ۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یہ مرحلہ محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا ، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنےشراکت دار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سےپورا کیا۔ جس کا مقصد صوبہ کےچار اضلاع میں کمزور گھرانوں کی معاشی بحالی اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا ہے ۔ اس سے مجموعی طور پر سات ہزار دو سو پچاس افراد مستفید ہوئے ۔ کنگ سلمان ریلیف سینٹر دوسرے مرحلہ میں سوات ، صوابی ، ہری پور اور مانسہرہ کے کمزور گھرانوں کی معاونت کرے گا ۔ جنہیں پچیس مرغیوں ، مکمل پولٹری کٹ اور پولٹری مینجمنٹ و آمدنی کے حصول سے متعلق تربیت پر مشتمل پیکیج فراہم کیا جائے گا ۔ تیسرے مرحلہ میں چارسدہ، مردان اور نوشہرہ کے گھرانوں کو گائیں، سائیلج اور جانوروں کی دیکھ بھال سے متعلق عملی تربیت دی جائے گی ۔






















