لاہور میں ذہنی معذور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر جنرل اسپتال چھوڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے 20 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو نجی ہوٹل لیجاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، لڑکی کی حالت خراب ہونے پر ملزم نجی اسپتال لیکر گیا جہاں انتظامیہ نے علاج کرنے سے انکار کردیا ۔ ملزم لڑکی کو تشویشناک حالت میں جنرل اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا ، پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے کوٹ لکھپت کے علاقے سے گرفتار کیا ، ملزم شہر سے باہر فرار ہونے کی تیاری کررہا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نواز سے مزید تفتیش جاری ہے۔





















