عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 23 ہزار 662روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6002 ہزار روپے گھٹ کر 3لاکھ 63ہزار 221روپے کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 70 ڈالر سستا ہوکر 4013 ڈالر پر آگیا۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 123 روپے کی کمی سے 5ہزار 245 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 106 روپے کی کمی سے 4ہزار 496 روپے کی سطح پر آگئی۔
خیال رہے کہ ملک میں 4 روز کے دوران 24 کیرٹ فی تولہ سونا 19400 روپے سستا ہوا ہے۔



















