سہ ملکی کرکٹ سیریز کے آغاز سے قبل کپتان سمیت سری لنکن ٹیم کے دو کھلاڑی وطن واپس روانہ ہو گئے۔
واپس جانے والوں میں سری لنکن کپتان چیرتھ اسالنکا اورایسیتھا فریننڈو شامل ہیں۔ دونوں کھلاڑی مسلسل طبیعت کی خرابی کے باعث وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔ اب سہ ملکی کرکٹ سیریز میں داسن شانکا سری لنکا کے کپتان ہوں گے۔ پاکستان سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز آج شروع ہو رہی ہے۔





















