صدر آصف علی زرداری نےعالمی یوم برداشت پرقوم کواتحاد اورہم آہنگی کا پیغام اور بین الاقوامی برادری کےساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئےکہا پاکستان رواداری،امن اورباہمی احترام کےفروغ کے لئے پرعزم ہے،اسلام انسانیت،شفقت اورعدل کا درس دیتا ہے،ہرشہری کےلئےمساوی حقوق بانی پاکستان قائدِ اعظم کا وژن ہے ۔
صدرمملکت کامزیدکہنا تھا پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔ حکومت سماجی اورمذہبی استحصال کے خاتمےکیلئے کوشاں،غیرمسلم شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے،بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی پر بھرپورعملدرآمد جاری ہے،نیشنل کمیشن فارمائنارٹیز رائٹس بل اہم پیشرفت اقلیتی حقوق کے تحفظ کیلئے پارلیمانی منارٹیز کاکس کا قیام خوش آئند ہے۔
صدرِپاکستان نے زوردیا کہ نوجوان تعصب اورنفرت کے خلاف کھڑے ہوں،محبت،برداشت اور وحدت کے پیغام کوعام کریں،پاکستان کو رواداری اورسماجی ہم آہنگی کی علامت بنانا ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں امن، تحمل اور انسانیت کے رشتے مضبوط کرنے کی توفیق دے۔



















