غزہ میں موسم سرما کی پہلی بارش نے غزہ سٹی اور خان یونس سمیت کئی علاقوں میں جل تھل ایک کردیا،جس کے باعثجنگ سے پریشان فلسطینی خاندانوں کی زندگیاں مزید مشکل بن گئیں۔
غزہ میں تیز بارش کے باعث خیمے پانی سے بھر گئے،بستر، کپڑے اور دیگرسامان گیلے ہوگئے، بچےخواتین اور معمر فلسطینی زیادہ متاثر ہیں،سردی کی لہر اورمزید بارش کی پیشگوئی نے وبائی امراض کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھا دیا۔
اقوام متحدہ سمیت امدادی اداروں نے خبردار کیا ہےکہ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے ضروری سامان کی قلت اس بحران کو مزید گہرا کر رہی ہے۔۔






















