پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بابراعظم کی سینچری کی بدولت سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے 2-0 سے سیریز جیت لی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 289 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں سابق کپتان بابراعظم نے 119 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے ۔ اوپننگ پر آنے والے فخر زمان نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 93گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ان کے علاوہ محمد رضوان 51 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ صائم ایوب نے 33 رنز بنائے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے جس میں جانیتھ لیانگے 54 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ کمینڈو مینڈس نے 44 ، سدیرا نے 42 ، ہراسانگا نے 37 اور کمل مشرا نے 27 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے حارث روف اور ابرار احمد نے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی ۔





















