پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی آٹھ کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیے
پی ٹی اے کے مطابق رجسٹریشن کا مقصد ملک میں محفوظ اورمجاز وی پی این سروسز کی فراہمی ہے، ان لائسنس یافتہ کمپنیوں کو قانونی طور پر وی پی این سروسز فراہم کرنے کی اجازت ہے۔
اب صارفین کوآئی پی ایڈریسز یا موبائل نمبرز کی الگ سے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔ صارفین رجسٹریشن کرائے بغیر براہ راست لائسنس یافتہ کمپنیوں کی خدمات لے سکیں گے۔





















