ٹرائی نیشن سیریز اور پاکستان، سری لنکا کی ون ڈے سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ون ڈے اب 13 کے بجائے 14 نومبر کو راولپنڈی میں ہوگا، 13 نومبر کے ٹکٹس 14 نومبر کے میچ کے لیے بھی کارآمد رہیں گے۔
تیسرا ون ڈے 15 کے بجائے 16 نومبر کو پنڈی میں ہوگا، 15 نومبر کیلئےخریدے گئے ٹکٹس اب 16 نومبر کو بھی قابلِ استعمال ہوں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کی سیریز حسبِ شیڈول جاری رہے گی۔
دوسری جانب پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز کا نیا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔ ٹرائی نیشن سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، 3 ملکی ٹورنامنٹ 17 کے بجائے 18 نومبر سے شروع ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی تین ملکی ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ تین ملکی سیریز میں شرکت کیلئے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی،سیریز کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا۔ زمبابوے کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، سہہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔





















