محکمہ ہائرایجوکیشن نے پنجاب بھر کے کالجز کو سیکیورٹی بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔
محکمہ داخلہ کےحکم پرمحکمہ ہائرایجوکیشن کی سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے،مراسلےمیں کالجز کو ایک گیٹ کےعلاوہ دیگرتمام داخلی دروازے بند رکھنےکا حکم دیاگیاہے،پنجاب کے کالجز کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹس،میٹل ڈٹیکٹرز لگانے کا حکم دیا۔
طلبا اورعملے کو ہر وقت اپنے شناختی کارڈز ساتھ رکھنے ہوں گے،کالجز میں اسٹیکرز کےبغیرگاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی،کالجزکی سرحدی دیواروں پر خاردار تاریں نصب کی جائیں،رات کے اوقات میں تمام کالجز کے احاطےمیں روشنی کا انتظام کیا جائے،تمام کالجزکو مناسب سی سی ٹی وی کیمرے نصب، 24 گھنٹےفعال رکھنےکا حکم دیا گیا،جبکہ طلبا کی تعداد کی بنیاد پرکالجز کو سیکیورٹی عملہ بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلےمیں کہا گیا کہ آگ بجھانے کے آلات،فائرالارمزتمام عمارتوں میں نصب کیے جائیں،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےاساتذہ اور طلبا کی ٹریننگ کا حکم دیا گیا،محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے تمام کالجز کے پرنسپلزکو7روزمیں سیکیورٹی اقدامات کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔



















